أَنَسٍ قال: إِنه لَيَمْنَعُنِى أَنْ أحدّثكم حديثًا كثيرًا أَنَّ النبيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال: مَنْ تعمَّدَ عليّ كَذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ من النار
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے فرماتے ہیں: مجھے کثرت سے احادیث نبوی بیان کرنے سے یہ روایت منع کیے ہوئے ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا اسے اپنا ٹھکانا آگ بنا لینا چاہیے۔
﴿أخرجه البخاري في: 3 كتاب العلم: 38 باب إثم من كذب على النبي صلي الله عليه وسلم﴾