بسم اللہ والحمد للہ وحدہ الصلاة والسلام علی من لا نبی بعدہ

متبع

علیٰ بصیرۃ نحن متبعون

ہم بصیرت کے ساتھ اتباع کرنے والے ہیں

آپ کہہ دیجئے : کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔ اللہ خود تم سے محبت کرنے لگے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کروپھر اگر وہ یہ دعوت قبول نہ کریں تو اللہ ایسے کافروں کو پسند نہیں کرتا۔(سورۃ آل عمران:31)

متبع

علیٰ بصیرۃ نحن متبعون

ہم بصیرت کے ساتھ اتباع کرنے والے ہیں

آپ کہہ دیجئے : کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔ اللہ خود تم سے محبت کرنے لگے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کروپھر اگر وہ یہ دعوت قبول نہ کریں تو اللہ ایسے کافروں کو پسند نہیں کرتا۔(سورۃ آل عمران:31)

Untitled 1 Copy

الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ۔

﴿سورۃ الفاتحۃ:2﴾

    حَدْيث ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَ مُعَاذاً رضي الله عنه عَلى الْيَمنِ قَالَ: إِنَّكَ تَقْدَمُ عَلى قَوْمِ أَهْلِ كِتَابٍ، فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ عِبادَةُ اللهِ، فَإِذَا عَرَفُوا اللهَ فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَواتٍ في يَوْمِهِمْ وَلَيْلَتِهِمْ، فَإِذا فَعَلُوا فَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ اللهَ فَرَضَ عَلَيْهِمْ زَكاةً مِنْ أَمْوالِهِمْ وَتَردُّ عَلى فُقَرائِهِمْ فَإِذا أَطَاعُوا بِها فَخُذْ مِنْهُمْ وَتَوَقَّ كَرائِم أَمْوالِ النَّاسِ

    سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو ان سے فرمایا کہ دیکھو تم ایک ایسی قوم کے پاس جا رہے ہو جو اہل کتاب (عیسائی یہودی) ہیں اس لیے سب سے پہلے انہیں اللہ کی عبادت کی دعوت دینا جب وہ اللہ تعالیٰ کو پہچان لیں (یعنی اسلام قبول کر لیں) تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں جب وہ اسے بھی ادا کریں تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوۃ فرض قرار دی ہے جو ان کے سرمایہ داروں سے لی جائے گی (جو صاحب نصاب ہوں گے) اور انہیں کے فقیروں میں تقسیم کر دی جائے گی جب وہ اسے بھی مان لیں تو ان سے زکوۃ وصول کرنا البتہ ان کی عمدہ چیزیں (زکوۃ کے طور پر لینے سے) پرہیز کرنا۔

    ﴿  أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 41 باب لا تؤخذ كرائم أموال الناس في الصدقة

      ویڈیو بیانات

      عقائدِ اسلام
      اسلام کے بنیادی عقائد کو قرآن و سنت کی روشنی میں جانیے۔ توحید، رسالت، آخرت اور ایمان کے دیگر بنیادی اصولوں کو صحیح فہم کے ساتھ سمجھیے۔
      عقائد جانیے
      فقہ السنہ
      نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج اور دیگر عبادات کے مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں سیکھیے۔ اپنی عبادات کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے لیے مستند رہنمائی حاصل کیجیے۔
      اعمال سیکھیے
      سیرتِ نبوی ﷺ
      رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی، اخلاق، معاملات اور دعوتی جدوجہد کا مطالعہ کیجیے۔ آپ ﷺ کی سیرت سے اپنی زندگی کے لیے رہنمائی اور عملی سبق حاصل کیجیے۔
      سیرت پڑھیں
      سیدہ فاطمہ کے گھر کو جلانے کی روایت کی حقیقت اسلم العدوی کی روایت پر تحقیقی جائزہ

      سیدہ فاطمہ کے گھر کو جلانے کی روایت کی حقیقت اسلم العدوی کی روایت پر تحقیقی جائزہ ہم سے محمد بن بشر نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں ہم سے عبید اللہ بن عمر نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں ہم سے زید بن اسلم نے اپنے والد اسلم سے

      مزید پڑھیں
      کیا کائنات نبی کریم ﷺ کے لیے بنائی گئی؟

      کیا کائنات نبی کریم ﷺ کے لیے بنائی گئی؟ بعض لوگ یہ عقیدہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات صرف نبی کریم ﷺ کی خاطر پیدا کی، اور اگر آپ ﷺ نہ ہوتے تو نہ آسمان و زمین پیدا کیے جاتے اور نہ ہی دیگر مخلوقات۔ اسی

      مزید پڑھیں
      فدک اور ناراضگیِ فاطمہ کی حقیقت

      فدک اور ناراضگیِ فاطمہ کی حقیقت فدک کے مسئلے میں سب سے زیادہ پیش کی جانے والی روایت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی صحیح بخاری کی روایت ہے، جسے شیعہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر اعتراض کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ پہلے روایت ملاحظہ فرمائیں:

      مزید پڑھیں
      فدک کی کہانی

      فدک کی کہانی باغ فدک کو لے ایک گروہ مدت سے ان مقدس اور مطہر اصحاب پر طعنہ زن ہے کہ جنہوں نے اپنی زندگیاں رسول مکرم کے ایک اشارہ ابرو پر قربان کر دیں ۔ جن کی زندگی کا مقصد صرف نبی ﷺ کی اتباع تھی ، جو نبی

      مزید پڑھیں
      خلافتِ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے خلاف پیش کی جانے والی روایتِ ابو بلج کا جائزہ

      خلافتِ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے خلاف پیش کی جانے والی روایتِ ابو بلج والی روایت کا جائزہ شیعہ حضرات ایک روایت پیش کرتے ہیں کہ نبی علیہ السلام نے خلافتِ سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کو سپرد کر دی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی

      مزید پڑھیں
      عطیہ العوفی کی روایت اور فدک کا دعویٰ

      عطیہ العوفی کی روایت اور فدک کا دعویٰ میں نے حسین بن یزید الطحان کے سامنے یہ حدیث پڑھی، تو انہوں نے کہا: یہ وہی ہے جو آپ نے سعید بن خثیم کے سامنے پڑھی تھی، انہوں نے فضیل سے، انہوں نے عطیہ (العوفی) سے، انہوں نے ابو سعید خدری

      مزید پڑھیں

      کیا جمعہ کا خطبہ سنتے سنتے استغفار اور اللہ کا ذکرکرنا جائز ہے؟

      دورانِ خطبہ ذکر اذکار کرنا بالکل جائز نہیں۔ کیونکہ انسان ایک ہی وقت میں خطبہ سننے اور اذکار کرنے پر 100 فیصد توجہ نہیں دے سکتا اسی لیے چاہیے کہ انسان اپنی مکمل توجہ خطبہ سننے پر کرے۔ بعد میں اس کے پاس پورا دن اور پھر ایک مکمل ہفتہ ہو گا جتنا چاہے ذکر اذکار اور استغفار کرے۔

      واللہ اعلم

        غصے میں کھائی گئی قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟

        غصے کی حالت میں کھائی گئی قسم کا کفارہ وہی ہے، جو کفارہ پیار کی حالت میں کھائی گئی قسم کا ہے۔ جس کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کیا ہے: ”اس (قسم) کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا دینا، یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا ہے، اور جو کوئی نہ پائے تو وہ تین دن کے روزے رکھے، یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے۔“ (سورۃ المائدۃ: 89)

        واللہ اعلم