سورۃ الفاتحۃ				
				
					افتتاح				
				
					مکی  |  7 آیات  | 1  رکوع				
				
					بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿۱﴾				
				
					اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔				
				
					اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ ۲﴾				
				
					 سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔				
				
					الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ ۳﴾
				
					بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔				
				
					مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿ ۴﴾				
				
					  بدلے کے دن کا مالک ہے۔				
				
					إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿ ۵﴾				
				
					ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے مدد مانگتے ہیں۔				
				
					اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿ ۶﴾				
				
					ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔				
				
					صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَالضَّالِّينَ   ﴿ ۷﴾				
				
					 ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا، جن پر نہ غصہ کیا گیا اور نہ وہ گمراہ ہیں۔				
				
				رکوع نمبر 1 				
						
					بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿۱﴾				
				
					شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔				
				
					اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ ۲﴾				
				
					سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں  جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔				
				
					الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ ۳﴾
				
					بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا۔				
				
					مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿ ۴﴾				
				
					بدلے کے دن (یعنی قیامت کا) مالک ہے۔				
				
					إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿ ۵﴾				
				
					ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اورصرف تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں۔				
				
					اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿ ۶﴾				
				
					ہمیں سچی اور سیدھی راہ دکھا۔				
				
					صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴿ ۷﴾				
				
					ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا ۔ ان کا نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کا۔				
				
				رکوع نمبر 1 				
						
					بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿۱﴾				
				
					(شروع) اللہ کے نام  سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔				
				
					اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ ۲﴾				
				
					ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے				
				
					الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ ۳﴾
				
					جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے				
				
					مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿ ۴﴾				
				
					روز ِ جزا و سزا کا مالک ہے				
				
					إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿ ۵﴾				
				
					ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں 				
				
					اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿ ۶﴾				
				
					ہمیں سیدھی راہ پر استقامت عطا فرما				
				
					صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴿ ۷﴾				
				
					ان لوگوں کی راہ پر جن پر تو نے انعام کیا جن پر تیرا غضب نہیں ہوا اور نہ وہ راہ راست سے بھٹکے 				
				
				رکوع نمبر 1 				
						
					بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿۱﴾				
				
					میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے۔				
				
					اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ ۲﴾				
				
					سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہاں کا پالنے والا ہے۔				
				
					الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ ۳﴾
				
					نہایت مہربان بے حد رحم کرنے والا۔				
				
					مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿ ۴﴾				
				
					قیامت کے دن کا مالک ہے۔				
				
					إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿ ۵﴾				
				
					ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔				
				
					اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿ ۶﴾				
				
					ہمیں سیدھی راہ پر چلا۔				
				
					صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَالضَّالِّينَ   ﴿ ۷﴾				
				
					ان لوگوں کی راہ پر جن پر تو نے انعام کئے، ان کی راہ نہیں جن پر تیرا غضب نازل ہوا، اور نہ ان کی جو گمراہ ہوگئے۔				
				
				رکوع نمبر 1 				
						
					بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿۱﴾				
				
					شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔				
				
					اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ ۲﴾				
				
					ہر طرح کی ستائش اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام کائنات خلقت کا پروردگار ہے۔				
				
					الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ ۳﴾
				
					جو رحمت والا ہے اور جس کی رحمت تمام مخلوقات کو اپنی بخششوں سے مالا مال کر رہی ہے۔				
				
					مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿ ۴﴾				
				
					جو اس دن کا مالک ہے جس دن کاموں کا بدلہ لوگوں کے حصے میں آئے گا۔				
				
					إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿ ۵﴾				
				
					(خدایا !) ہم صرف تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور صرف تو ہی ہے جس سے (اپنی ساری احتیاجوں میں) مدد مانگتے ہین۔				
				
					اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿ ۶﴾				
				
					(خدایا) ہم پر (سعادت کی) سیدھی راہ کھول دے۔				
				
					صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَالضَّالِّينَ   ﴿ ۷﴾				
				
					وہ راہ جو ان لوگوں کی راہ ہوئی جن پر تو نے انعام کی۔ ان کی نہیں جو پھٹکارے گئے اور نہ ان کی جو راہ سے بھٹک گئے۔				
				
				رکوع نمبر 1 				
						
					بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿۱﴾				
				
					شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔				
				
					اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ ۲﴾				
				
					سب تعریف اللہ کیلئے ہے جو کل جہان کا پروردگار ہے ۔				
				
					الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ ۳﴾
				
					بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔				
				
					مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿ ۴﴾				
				
					انصاف کے دن کا مالک ہے ۔				
				
					إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿ ۵﴾				
				
					ہم تیری ہی بندگی کرتے اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں ۔				
				
					اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿ ۶﴾				
				
					ہمیں سیدھی راہ پر چلا ۔				
				
					صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَالضَّالِّينَ   ﴿ ۷﴾				
				
					ان کی راہ جن پر تونے اپنا فضل کیا نہ ان کی راہ جن پر غصہ ہوا اور نہ بھٹکنے والوں کی ۔				
				
				رکوع نمبر 1 				
						
					بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴿۱﴾				
				
					اللہ کے نام سے شروع کرتاہوں جو بہت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔				
				
					اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ ۲﴾				
				
					تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔				
				
					الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ ۳﴾
				
					بہت مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔				
				
					مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿ ۴﴾				
				
					قیامت کے دن کا مالک ہے۔				
				
					إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴿ ۵﴾				
				
					ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔				
				
					اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴿ ۶﴾				
				
					ہمیں سیدھے راستے کی راہنمائی فرما۔				
				
					صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَالضَّالِّينَ   ﴿ ۷﴾				
				
					ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا سوائے ان کے راستے کے جن پر غضب ہوا اور وہ گمراہ ہوئے۔				
				
				رکوع نمبر 1