افسوس! تم نے ہر وہ خسارہ گنا جو دنیا کا تھا
تم نے وہ خسارہ تو گنا ہی نہیں جس نے تمہارا دل خالی کر دیا۔
ایمان مال سے زیادہ ضروری تھا۔
سجدہ ڈگری سے پہلے رکھنا چاہیے تھا۔
روح کی مرمت جسم کے خوبصورت دکھنے سے زیادہ ضروری تھی۔
رب کی محبت لوگوں کی توجہ سے زیادہ ضروری تھی۔
افسوس تم نے سمجھا ہی نہیں۔
لباس کی حیا دور حاضر کے تقاضوں سے مقدم رہنی چاہیے تھی۔
دل ہی سیاہی عمل کے ریا نے مزید گہری کر دی، تم نے دیکھا ہی نہیں۔
دیکھا ہی نہیں رب سے دوری دل ویران کر دیتی ہے۔
اور دلوں کی ویرانی زندگی ویران کر دیتی ہے۔
افسوس! تم نے دل کی زندگی کو خسارہ گنا ہی نہیں۔
لفظ امید بن جائیں💜
خنساء ستار