(مسند عبدالله بن عمر) حدیث نمبر:9
حدیث نمبر:9
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ کے پاس ایک نوجوان آیا اور اس نے عرض کیا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ کے قریب ہو جاؤں؟ تو آپ نے فرمایا: ”قریب ہو جاؤ۔“ وہ (اتنا) قریب ہوا حتی کہ اس نے اپنی ران آپ کی ران پر رکھ دی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اسلام کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: تو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے رسول ہیں۔ اس (نوجوان) نے پوچھا: جب میں یہ کام کروں تو میں مسلمان ہوں؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں (تو مسلمان ہے)۔“ اس نے پوچھا: ایمان کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ”تو اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لائے تو جنت اور جہنم پر ایمان لائے۔ مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان لائے اور میزان (کے برحق ہونے) پر ایمان لائے۔“ اس نے عرض کیا: جب میں یہ کام کروں تو میں مومن ہوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔
مزید تخریج الحدیث اور شرح دیکھیں
متعلقہ مصنوعات
Sahih Muslim Urdu Translation
₨ 28,000 Original price was: ₨ 28,000.₨ 22,500Current price is: ₨ 22,500.
Sahih al-Bukhari Urdu Translat
₨ 28,000 Original price was: ₨ 28,000.₨ 25,000Current price is: ₨ 25,000.
Mishkat ul Masabih 3 Volume
₨ 8,000 Original price was: ₨ 8,000.₨ 5,000Current price is: ₨ 5,000.