بسم اللہ والحمد للہ وحدہ الصلاة والسلام علی من لا نبی بعدہ

(صحيفه همام بن منبه) گھوڑے اور اونٹ والوں میں فخر و غرور اور بکری والوں میں عاجزی ہوتی ہے

متفرق ابواب
باب: گھوڑے اور اونٹ والوں میں فخر و غرور اور بکری والوں میں عاجزی ہوتی ہے
احادیث:1

حدیث نمبر: 128

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخُيَلاءُ وَالْفَخْرُ فِي أَهْلِ الْخَيْلِ وَالإِبِلِ، وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ"
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الخيلاء والفخر في اهل الخيل والإبل، والسكينة في اهل الغنم"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ گھوڑے اور اونٹ والوں میں فخر و غرور ہوتا ہے اور بکریاں چرانے والوں میں سنجیدگی اور وقار ہے۔”
صحيفه همام بن منبه کی تمام احادیث صحیح ہیں۔
حدیث کا حکم

مزید تخریج الحدیث اور شرح دیکھیں

ویڈیوز
شرعی مسائل کا حل

غصے میں کھائی گئی قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟ غصے کی حالت میں کھائی گئی قسم کا کفارہ وہی ہے، جو کفارہ پیار کی حالت میں کھائی گئی قسم کا ہے۔ جس کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کیا ہے: ”اس (قسم) کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا دینا، یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا ہے، اور جو کوئی نہ پائے تو وہ تین دن کے روزے رکھے، یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے۔“ (سورۃ المائدۃ: 89) واللہ اعلم