بسم اللہ والحمد للہ وحدہ الصلاة والسلام علی من لا نبی بعدہ

(بخاری) مینہ برستے وقت کیا کہے

کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان
باب: مینہ برستے وقت کیا کہے
احادیث:1

ترجمہ الباب

وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَصَيِّبٍ الْمَطَرُ، وَقَالَ غَيْرُهُ: صَابَ وَأَصَابَ يَصُوبُ.
وقال ابن عباس: كصيب المطر، وقال غيره: صاب واصاب يصوب.
اور ابن عباس ؓ نے (سورۃ البقرہ میں) صيب‏ (کے لفظ صيب‏ ) سے مینہ کے معنی لیے ہیں اور دوسروں نے کہا کہ صيب‏ صاب يصوب سے مشتق ہے اسی سے ہے اصاب
‏‏‏‏ اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (سورۃ البقرہ میں) «كصيب‏» (کے لفظ «صيب‏») سے مینہ کے معنی لیے ہیں اور دوسروں نے کہا کہ «صيب‏ صاب يصوب» سے مشتق ہے اسی سے ہے «اصاب» ۔
صحیح البخاری کی تمام احادیث صحیح ہیں۔
حدیث کا حکم

مزید تخریج الحدیث اور شرح دیکھیں

قسم الحديث: قولی

اتصال السند: مرسل

قسم الحديث (القائل): مرفوع

حدیث نمبر: 1032

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ، قَالَ: اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا"، تَابَعَهُ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَعُقَيْلٌ، وَرَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ نَافِعٍ.
حدثنا محمد هو ابن مقاتل ابو الحسن المروزي، قال: اخبرنا عبد الله، قال: اخبرنا عبيد الله، عن نافع، عن القاسم بن محمد، عن عائشة،" ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا راى المطر، قال: اللهم صيبا نافعا"، تابعه القاسم بن يحيى، عن عبيد الله، وعقيل، ورواه الاوزاعي عن نافع.
حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بارش ہوتی دیکھتے تو دعا کرتے: ’’اے اللہ! نفع آور بارش برسا۔‘‘ اس حدیث کی متابعت قاسم بن یحییٰ نے عبیداللہ عمری سے کی ہے، نیز اسے امام اوزاعی اور عقیل نے حضرت نافع سے بیان کیا ہے۔
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں عبیداللہ عمری نے نافع سے خبر دی، انہیں قاسم بن محمد نے، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش ہوتی دیکھتے تو یہ دعا کرتے «صيبا نافعا» اے اللہ! نفع بخشنے والی بارش برسا۔ اس روایت کی متابعت قاسم بن یحییٰ نے عبیداللہ عمری سے کی ہے اور اس کی روایت اوزاعی اور عقیل نے نافع سے کی ہے۔
صحیح البخاری کی تمام احادیث صحیح ہیں۔
حدیث کا حکم

مزید تخریج الحدیث اور شرح دیکھیں

متعلقہ مصنوعات

Sahih Muslim Urdu Translation

Rated 0 out of 5
(0)

Original price was: ₨ 28,000.Current price is: ₨ 22,500.

Sahih al-Bukhari Urdu Translat

Rated 0 out of 5
(0)

Original price was: ₨ 28,000.Current price is: ₨ 25,000.

Mishkat ul Masabih 3 Volume

Rated 0 out of 5
(0)

Original price was: ₨ 8,000.Current price is: ₨ 5,000.