بسم اللہ والحمد للہ وحدہ الصلاة والسلام علی من لا نبی بعدہ

(مسند عبدالرحمن بن عوف) جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کی عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے حدیث

متفرق ابواب
باب: جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کی عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے حدیث
احادیث:1

حدیث نمبر: 12

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنِ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَهِدْتُ وَأَنَا غُلَامٌ، حِلْفًا مَعَ عُمُومَتِي الْمُطَيَّبِينَ فَمَا أُحِبُّ أَنْ لِي حُمْرَ النَّعَمِ وَإِنِّي نَكَثْتُهُ.
حدثنا وهب بن بقية، قال: حدثنا خالد بن عبد الله، عن عبد الرحمن بن إسحاق، عن الزهري، عن محمد بن جبير بن مطعم عن ابيه، عن عبد الرحمن بن عوف، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: شهدت وانا غلام، حلفا مع عمومتي المطيبين فما احب ان لي حمر النعم وإني نكثته.
ہمیں سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے بیان کیا، کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنے چچوں کے ساتھ حلف المطیبین میں حاضر ہوا اور اس وقت میں بچہ تھا اور آج میں یہ پسند نہیں کرتا کہ مجھے سرخ اونٹ دیے جائیں اور ان کے بدلے میں اس (معاہدے) کو توڑ دوں۔“
ویڈیوز
شرعی مسائل کا حل

کیا جمعہ کا خطبہ سنتے سنتے استغفار اور اللہ کا ذکرکرنا جائز ہے؟ دورانِ خطبہ ذکر اذکار کرنا بالکل جائز نہیں۔ کیونکہ انسان ایک ہی وقت میں خطبہ سننے اور اذکار کرنے پر 100 فیصد توجہ نہیں دے سکتا اسی لیے چاہیے کہ انسان اپنی مکمل توجہ خطبہ سننے پر کرے۔ بعد میں اس کے پاس پورا دن اور پھر ایک مکمل ہفتہ ہو گا جتنا چاہے ذکر اذکار اور استغفار کرے۔ واللہ اعلم