متفرق ابواب
باب: جنت کا سب سے کم درجہ
احادیث:1
حدیث نمبر: 56
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَدْنَى مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ أَنْ هُيِّئَ لَهُ أَنْ يُقَالَ لَهُ: تَمَنَّ فَيَتَمَنَّى وَيَتَمَنَّى، فَيُقَالُ لَهُ: هَلْ تَمَنَّيْتَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيَقُولُ لَهُ: فَإِنَّ لَكَ مَا تَمَنَّيْتَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ"
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن ادنى مقعد احدكم من الجنة ان هيئ له ان يقال له: تمن فيتمنى ويتمنى، فيقال له: هل تمنيت؟ فيقول: نعم، فيقول له: فإن لك ما تمنيت ومثله معه"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "بلاشبہ جنت میں تم میں سے جس کی ادنیٰ رہائش تیار کی گئی ہے، اسے کہا جائے گا: آرزو کر، سو وہ بہت سی آرزوئیں کرے گا، پھر اسے پوچھا جائے گا: کیا تو نے آرزو کر لی ہے؟ چنانچہ وہ عرض کرے گا: جی ہاں! اس پر اس سے کہا جائے گا: یقیناً تیرے لیے تیری آرزوؤں کی مثل اور اتنا ہی مزید ہے۔"
صحيفه همام بن منبه کی تمام احادیث صحیح ہیں۔
حدیث کا حکم
مزید تخریج الحدیث اور شرح دیکھیں