بسم اللہ والحمد للہ وحدہ الصلاة والسلام علی من لا نبی بعدہ

(صحيفه همام بن منبه) رسالت محمدیہ علی صاحبہا الصلاٰۃ والسلام پر ایمان لائے بغیر نجات نہیں

متفرق ابواب
باب: رسالت محمدیہ علی صاحبہا الصلاٰۃ والسلام پر ایمان لائے بغیر نجات نہیں
احادیث:1

حدیث نمبر: 91

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ، وَلا يَهُودِيٌّ وَلا نَصْرَانِيٌّ، وَمَاتَ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ"
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفس محمد بيده، لا يسمع بي احد من هذه الامة، ولا يهودي ولا نصراني، ومات ولم يؤمن بالذي ارسلت به إلا كان من اصحاب النار"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! اس امت کا جو بھی شخص خواہ وہ یہودی ہو، یا عیسائی میری بعثت کا سنے اور جس دین کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اس پر ایمان لائے بغیر فوت ہو جائے تو ایسا شخص دوزخی ہو گا۔“
صحيفه همام بن منبه کی تمام احادیث صحیح ہیں۔
حدیث کا حکم

مزید تخریج الحدیث اور شرح دیکھیں

ویڈیوز
شرعی مسائل کا حل

غصے میں کھائی گئی قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟ غصے کی حالت میں کھائی گئی قسم کا کفارہ وہی ہے، جو کفارہ پیار کی حالت میں کھائی گئی قسم کا ہے۔ جس کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کیا ہے: ”اس (قسم) کا کفارہ دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا دینا، یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا ہے، اور جو کوئی نہ پائے تو وہ تین دن کے روزے رکھے، یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے۔“ (سورۃ المائدۃ: 89) واللہ اعلم