بسم اللہ والحمد للہ وحدہ الصلاة والسلام علی من لا نبی بعدہ

(صحيفه همام بن منبه) انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضلیت

متفرق ابواب
باب: انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضلیت
احادیث:1

حدیث نمبر: 57

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَءًا مِنَ الأَنْصَارِ، وَلَوْ يَنْدَفِعُ النَّاسُ فِي شُعْبَةٍ أَوْ فِي وَادٍ وَالأَنْصَارُ فِي شُعْبَةٍ لانْدَفَعْتُ مَعَ الأَنْصَارِ فِي شِعْبِهِمْ"
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لولا الهجرة لكنت امرءا من الانصار، ولو يندفع الناس في شعبة او في واد والانصار في شعبة لاندفعت مع الانصار في شعبهم"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اگر ہجرت کی (فضیلت) نہ ہوتی تو یقیناً میں انصار کا ایک فرد ہوتا اور اگر لوگ ایک گھاٹی یا وادی میں چلتے اور انصار دوسری گھاٹی چلتے تو میں انصار کے ساتھ ان کی گھاٹی چلتا۔"
صحيفه همام بن منبه کی تمام احادیث صحیح ہیں۔
حدیث کا حکم

مزید تخریج الحدیث اور شرح دیکھیں

ویڈیوز
شرعی مسائل کا حل

کیا جمعہ کا خطبہ سنتے سنتے استغفار اور اللہ کا ذکرکرنا جائز ہے؟ دورانِ خطبہ ذکر اذکار کرنا بالکل جائز نہیں۔ کیونکہ انسان ایک ہی وقت میں خطبہ سننے اور اذکار کرنے پر 100 فیصد توجہ نہیں دے سکتا اسی لیے چاہیے کہ انسان اپنی مکمل توجہ خطبہ سننے پر کرے۔ بعد میں اس کے پاس پورا دن اور پھر ایک مکمل ہفتہ ہو گا جتنا چاہے ذکر اذکار اور استغفار کرے۔ واللہ اعلم